اسلام آباد – سپریم کورٹ میں زیر سماعت ایک اہم کیس کی عدالتی دستاویزات کوریئر سروس کی گاڑی سے چوری ہو گئیں۔ عدالت کے کورٹ ایسوسی ایٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ فریق کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق یہ دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد سپریم کورٹ بھیجی جا رہی تھیں، جنہیں کوریئر سروس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ دورانِ سفر کوریئر کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے چھین لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے ساتھ کیس سے متعلق اہم عدالتی دستاویزات بھی چوری ہو گئیں۔کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کرائیں تاکہ عدالتی کارروائی میں تعطل نہ آئے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے پیچھے کون ملوث ہے اور آیا ایف آئی آر درج کی گئی ہے یا نہیں، تاہم دستاویزات کی سیکیورٹی سے متعلق سوالات نے عدالتی نظام اور کوریئر خدمات کی کارکردگی پر سنجیدہ تحفظات کھڑے کر دیے ہیں۔
متعلقہ پوسٹ
فلسطین کی نیدرلینڈز کے اسرائیل مخالف اقدامات اور پابندیوں کا خیرمقدم
فلسطینی وزارتِ خارجہ و تارکینِ وطن نے نیدرلینڈز کی جانب سے اسرائیل پر عائد کیے گئے اقدامات اور پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ فلسطینی وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ہالینڈ کی حکومت نے انتہا پسند اسرائیلی وزراء کو "پرسونا نان گراٹا” قرار دیتے ہوئے شینگن انفارمیشن سسٹم میں انہیں "ناپسندیدہ شخصیات” کے طور پر رجسٹر کیا ہے، جو…
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 413 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار 560 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 41 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
26 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3155 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ، 02 مشتبہ افراد زیرحراست، ترجمان پنجاب پولیس سنگین جرائم میں ملوث 247 اشتہاری، 71 عدالتی مفرور، 71 عادی مجرمان بھی گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد، ترجمان پنجاب پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف…
عالیہ حمزہ کا پی ٹی آئی اجلاس اور 90 روزہ تحریک پر سوالیہ ردعمل
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے 90 روزہ تحریک کے اعلان پر سوالات اٹھا دیے۔ عالیہ حمزہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ گزشتہ…
گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی کو افسوسناک حادثہ: 2 جاں بحق، 3 لاپتا، ایک معجزانہ طور پر محفوظ
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 ماہی گیر جاں بحق جبکہ 3 تاحال لاپتا ہیں۔ ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر حادثے سے محفوظ رہا۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں کل 6 ماہی گیر سوار تھے، جن کا تعلق…
جرمن مالیاتی وزیر کا امریکی ٹیرف حکمتِ عملی پر ردِ عمل
جرمن فنانس منسٹر لارس کلنگ بائِل نے واضح کیا ہے کہ اگر اگست سے امریکی ٹیرف مذاکرات ناکام ہوئے تو یورپی یونین کو مضبوط جوابی اقدامات پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ جرمنی کے لیے امریکہ سب سے بڑا برآمدی بازار ہے ۔
مولانا عبدالکلام آزاد اور آج کا پاکستان
مولانا عبدالکلام آزاد ایک بہت ہی مدبر سیاست دان تھے جن کا نام برصغیر کی سیاست میں ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ پاکستانی حکمرانوں نے جو انداز حکمرانی اختیار کر رکھا ہے اس کی بدولت ہر چند دن کے بعد مولانا کی ستر سال قبل کی جانے والی پیشگوئیاں ان کی یاد کو زندہ کر دیتی ہیں تین روز پہلے…