فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے فوجی سربراہ کی ملاقات، دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں باہمی تعاون بڑھانے، تکنیکی مہارت کے تبادلے اور جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق فریقین نے دفاعی شعبے میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ نہ صرف دونوں افواج کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو بھی فروغ دیا جا سکے۔یہ ملاقات پاکستان اور لیبیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ