بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس پیسوں کی تفصیلات بھارتی میڈیا میں آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ بھارتی بورڑ کے لیے کماؤ پوت بن گئی ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں بھارتی بورڈ کے کُل بجٹ کا آدھے سے زیادہ حصہ کمایا۔ آئی پی ایل کا بی سی سی آئی کے ریونیو میں 59 فیصد سے زیادہ کا حصہ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے مالی سال 24-2023 میں 9 ہزار 741 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائے، بی سی سی آئی کی کُل کمائی میں آئی پی ایل نے 5 ہزار 761 کروڑ کما کر دیے۔آئی پی ایل کے علاوہ بی سی سی آئی کی آمدنی میں ویمنز پریمیئر لیگ، اسپانسر شپ اور میڈیا رائٹس کے پیسے بھی ہیں۔ بی سی سی آئی کے ریزرو اکاؤنٹس میں 30 ہزار کروڑ کے قریب پیسے پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سود کی مد میں بی سی سی آئی کو سالانہ 1 ہزار کروڑ روپے آتے ہیں، علاوہ ازیں بی سی سی آئی کو آئی سی سی سے سالانہ کمائی کی مد میں بھی بڑا شیئر ملتا ہے۔
متعلقہ پوسٹ
بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا، مئی کی جنگ کے بعد پہلا بڑا رابطہاسلام آباد:(فائزہ یونس نمائندہ خصوصی) سرکاری ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکام کو سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ یہ رابطہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پہلا بڑا اور باضابطہ سفارتی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی…
باکو میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے صدارتی محل میں اہم ملاقات کی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، توانائی، دفاع اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس…
صدر ٹرمپ کی بھارت کو سخت وارننگ — روسی تیل خریدنا بند نہ کیا تو بھاری محصولات برقرار رہیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر عائد بھاری محصولات برقرار رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کا روس سے سستا تیل خریدنا نہ صرف مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی توانائی منڈی کے توازن کو بھی متاثر…
بھارت کے حملے کی صورت میں ذہنی مریض کشکول لے کر بات چیت کرتا، ہم نے منہ توڑ جواب دیا: ڈی جی آئی ایس پی آراسلام آباد — ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ “اگر اُس وقت ملک کی قیادت کسی ذہنی مریض کے ہاتھ ہوتی تو وہ بھارت کے حملے کے بعد کشکول…
ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 5 بجے
ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 5 بجے Source link
سیلاب متاثرین کے ساتھ احمد شہزاد کا کھڑا ہونا لائقِ تحسینلاہور (اسپورٹس ڈیسک) — پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران قومی کرکٹر احمد شہزاد متاثرہ عوام کے ساتھ جس عزم اور جذبے کے ساتھ سرگرم ہیں، وہ قابلِ ستائش ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں "سیلفی کنگ” کے نام سے مشہور احمد شہزاد آج خدمتِ انسانیت کے میدان میں بھی اپنی مثال قائم کر رہے ہیں۔احمد شہزاد نے سیلاب…

