اسلام آباد (رپورٹ: محمد سلیم سے ) — وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں کرپشن، بے ضابطگیوں اور سیاسی اقربا پروری نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں اعلیٰ سطحی تبادلوں، برطرفیوں اور ممکنہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو ان اداروں میں جاری طویل بدعنوانی کے خلاف ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔اہم تبدیلیاں اور ممکنہ اقدامات۔خرم آغا کو بیک وقت سیکرٹری مواصلات اور سی ای او این ایچ اے بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔علی شیر محسود کو خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طور پر ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔متنازع شہریار سلطان کو این ایچ اے سے ہٹا کر پنجاب میں تعینات کرنے کی تیاری ہو چکی ہے۔مظہر حسین شاہ، منصور اعظم، سروت حبیب ملک، افتخار محبوب سمیت کئی افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی اور ڈیپوٹیشن پر پابندی کی سفارشات زیر غور ہیں۔عدالتی کارروائیاں اور سپریم کورٹ کا سخت ردعمل:اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیس راؤ وحید بمقابلہ چیئرمین این ایچ اے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے سی ای او شہریار سلطان کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے: "کیا آپ واقعی سول سرونٹ ہیں؟ پارلیمنٹ کی خودمختاری کے ساتھ یہ مذاق ہے؟”عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو ادارے کے مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔وزارتی من مانیاں اور مالی بے ضابطگیاں:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان پر 470 ملین روپے کی خطیر رقم سیاسی اور ذاتی مفادات پر خرچ کرنے کا الزام ہے، جن میں شامل ہیں:بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کو نوازنا پرتعیش دفتروں کی تعمیر (مبینہ طور پر ذاتی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے)غیر ضروری تزئین و آرائش اور خریداریذرائع ان اقدامات کو "Conflict of Interest” قرار دیتے ہیں جو براہ راست قومی مفادات سے ٹکراؤ رکھتے ہیں۔تحائف میں دی گئی گاڑیاں اور مانیٹائزیشن پالیسی کی خلاف ورزیاں:متعدد افسران نے سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں لے رکھی ہیں جبکہ آڈٹ افسران کو خاموشی کے عوض مبینہ طور پر گاڑیاں بطور تحفہ دی گئیں۔اصلاحاتی پیش رفت کا آغاز:شکیل انور، میاں طارق لطیف، ڈاکٹر مریم خان کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔مزید انکوائریاں، نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات، اور ممکنہ گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔
متعلقہ پوسٹ
کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولہ یاسمین…
ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ہفتوں کا آغاز ہو گیا۔ منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ایونٹ میں دنیا کے مختلف خطوں کی ثقافتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ سویدی…
حمیرا اصغر کی پرسرار موت: تحقیقات کا دائرہ وسیع، 63 افراد سے پوچھ گچھ کا فیصلہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) — معروف شخصیت حمیرا اصغر کی پرسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم 63 افراد سے پوچھ گچھ کرے گی، جن میں قریبی رفقا، اہل خانہ اور ہمسائے شامل ہیں۔ اب تک پانچ افراد…
ایران: دہشت گردوں کا عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا، ججوں کے کمروں میں اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
زاہدان، ایران شمال مشرقی ایران کے حساس صوبے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں دہشت گردوں نے ایک عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مسلح افراد…
چینی روبوٹ نے 100 کلومیٹر مسافت طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
چینی روبوٹ نے 100 کلومیٹر مسافت طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا دلچسپ بات یہ ہے کہ اے ٹو کی اس شاندار واک کے دوران کوئی خرابی سامنے نہیں آئی ویب ڈیسک December 4, 2025 حال ہی میں ایک چینی روبوٹ نے مسلسل چلنے کے دوران سب سے زیادہ مسافت طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم…
ناگاساکی میں ایٹمی حملے کی 80ویں برسی، جوہری جنگ کے خطرات پر انتباہ
ناگاساکی — جاپان کے شہر ناگاساکی نے ایٹمی بم حملے کی 80ویں برسی پر دنیا کو خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگیاں اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ انسانیت کو ایک اور تباہ کن جنگ کے دہانے پر لا سکتی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں میئر اور متاثرین کے نمائندوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ ایٹمی ہتھیاروں…

