غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی پاکستان کا شرکت کا فیصلہ

news 1770521029 9057



news 1770521029 9057

(24نیوز)غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو امریکا میں منعقد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، اس حوالے سے اراکین کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں میزبانی کریں گے۔

25 ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے چیئر مین ہیں۔

برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتےہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے

میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل قرار دیا گیا ہے جس میں  غزہ کی تعمیر نو  اور  حماس کو غیرمسلح کرنا ہے۔ 

ذرائع  کے مطابق پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا،پاکستان کی جانب سے وزیراعظم یا نائب وزیراعظم اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ