اسلام آباد / تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) — پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔ یہ دورہ ایسے انتہائی نازک وقت میں ہورہا ہے جب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے اور آج ہی اس کے باضابطہ اعلان کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ خطے میں بدلتی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور اس دورے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ایران معاہدہ طے پاجاتا ہے تو اس سے پورے خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی اور پاکستان کو بھی اقتصادی اور سفارتی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

