"گلیشیئر پگھل رہے ہیں، معیشت ڈوب رہی ہے — پاکستان کے لیے تباہ کن مون سون کا خدشہ”

IMG 20260522 WA1609

اسلام آباد / جنیوا— عالمی موسمیاتی اور مالیاتی اداروں نے نئے مون سون سیزن کے آغاز سے قبل پاکستان میں سیلابی خطرات میں خطرناک حد تک اضافے اور ممکنہ معاشی تباہی سے خبردار کردیا ہے۔
ماہرین کے مطابق شمالی پاکستان میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، مون سون بارشوں کے غیر متوقع نمونوں اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث رواں سال سیلاب کا خطرہ معمول سے کہیں زیادہ ہے۔
پاکستان پہلے ہی 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے مکمل طور پر نہیں سنبھل سکا، جن میں 1700 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور 30 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا تھا۔ نئے خطرات کے پیشِ نظر عالمی اداروں نے پاکستانی حکومت سے فوری ہنگامی تیاری کا مطالبہ کیا ہے۔
زرعی شعبہ، انفراسٹرکچر اور غریب آبادی سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ملکی معیشت پر اربوں ڈالر کے اضافی بوجھ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ