کابل / پکتیکا (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) — افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع جانی خیل میں ایک طالبان عدالت نے عبدالعلیم خاموش نامی اسکول ٹیچر کو سزائے موت سنائی ہے۔ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم نے “اسلامی شعائر اور بالخصوص پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی” کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس پر اس کو گرفتار کیا گیا تھا عبدالعلیم کو سزائے موت کی سزا قریب ۲۰ دن قبل ہونے والی گرفتاری کے بعد سنائی گئی، جس کے اسباب شوریٰ سے واضح نہیں کیے گئے ۔مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایک اسکول ٹیچر تھے اور انہیں "دینی تعلیم اہم، مگر جدید تعلیم زیادہ ضروری” کہنے پر پابندِ سزائی کے طور پر ہٹایا گیا ۔بعض رپورٹس میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر انہیں حکومت مخالفت کے الزام میں دو سال قید کی سزا دی گئی، تاہم بعد ازاں الزامات کو توہینِ رسالت میں بدل کر سزائے موت دی گئی ۔اس واقعے کو طالبان کے چار سالہ اقتدار میں توہینِ مذہب کے خلاف پہلی بار موت کی سزا کے طور پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی عمل میں شفافیت نہ ہونے پر شدید تنقید کی ہے اور عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
متعلقہ پوسٹ
پاکستان: نصف سال میں تنخواہ دار طبقے نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروایا
اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے مالی سال کے پہلے نصف میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروایا، جس کی مجموعی رقم 266 ارب روپے تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہ دار افراد کو اپنی مجموعی آمدن کا تقریباً 38 فیصد تک ٹیکس ادا کرنا پڑا،…
امریکہ کا ایران پر فضائی حملہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر
تہران / واشنگٹن — مشرق وسطیٰ میں ایک نیا بحران جنم لیتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جب امریکی افواج نے ایران کے جنوبی علاقے پر فضائی حملہ کیا۔ امریکی وزارت دفاع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان دیا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے عراق اور شام میں موجود امریکی اڈوں پر مسلسل ڈرون حملوں کے…
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی
کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک وائس آف جرمنی) آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ 10 دسمبر 2025 سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ اقدام بچوں کو آن لائن نقصانات سے بچانے کے لیے جاری حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔اس فیصلے کے تحت یوٹیوب کو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز…
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا، ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد جمرات بازار میں جمعراتی ہوٹل کے قریب واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت شبیر ولد رفیق (32…
ویو 360 | 14 مارچ 2025 کا پروگرام
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔ نیٹو امریکہ تعلقات کے لیے کتنی اہم ہے اور دوسری خبروں میں پاکستان میں روبوٹک سرجریزکیسے ڈاکٹرز کی مدد کر رہی ہیں۔۔جانیں گے آج کے ویو تھری سکسٹی میں Source link
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 70 ارکانِ کے پی اسمبلی کے خلاف مقدمات، اسلام آباد پولیس نے تفصیلات جاری کر دیں
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے لے آئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 70 ارکانِ کے پی اسمبلی کے خلاف اسلام آباد میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جن میں سے اکثریت قانون نافذ کرنے والے…

