فائزہ یونس:( نمائندہ خصوصی پاکستان )
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہر موسم کی آزمودہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر قریبی رابطہ و تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ آرمی چیف نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔