پانچ ممالک کے سفیروں نے صدر آصف علی زرداری کو اسنادِ اعتماد پیش کر دیں

Screenshot 20250823 182134 1



اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا، انڈونیشیا، کرغیزستان، آسٹریا اور جرمنی کے ساتھ تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔


ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں سری لنکا کے نامزد ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل ایچ ایل اے ڈان فریڈ سینوی رانتے، انڈونیشیا کے نامزد سفیر و چیئرمین آسیان ممالک چندرا وارسینانتو، کرغیزستان کے نامزد سفیر کلچ بیک سلطان، آسٹریا کے نامزد سفیر وولف گینگ اولیور کوچیرا اور جرمنی کی نامزد سفیر اینا روتھ لوئیز لیپل نے اپنی اسنادِ اعتماد صدر مملکت کو پیش کیں۔
اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے غیر ملکی سفراء کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے نئے سفیروں اور ہائی کمشنر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی پاکستان اور ان کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ