(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں فروری 2026 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فروری 2026 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے اور فیول پرائس کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.45 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو جنوری میں 2.53 درہم فی لیٹر تھی۔
اسی طرح اسپیشل 95 اب قیمت کمی کے بعد 2.33 درہم فی لیٹر میں ملے گا۔ گزشتہ ماہ 2.42 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔
ای پلس 91 کے نرخ 2.26 فی لیٹر ہوں گے۔ جنوری میں اس کی قیمت 2.34 فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمت میں حیران کن اضافہ،جانیے نئی قیمت کیا
ڈیزل کی نئی قیمت 2.52 درہم فی لیٹر ہوگی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل 2.55 درہم فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
واضح رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔


