ڈھاکا: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
بیگم خالدہ ضیا کی طویل علالت کے پیش نظر اسحاق ڈار نے ان کی جلد صحت یابی اور خیریت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بیگم صاحبہ کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھی نیک تمنائیں پہنچائیں۔
اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیا کی بطور وزیراعظم خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے عوام کی نمایاں سیاسی رہنما رہی ہیں۔ ملاقات کے دوران بیگم صاحبہ کے 2006 میں پاکستان کے دورے کی یادیں بھی تازہ کی گئیں۔
