ریاض: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ایئرپورٹ پر سعودی حکام، پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو گلدستے پیش کیے گئے اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیراعظم اپنے اس دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعلقات کے فروغ، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے ایئرپورٹ پر کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا باعث ہوگا۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کوشاں ہیں