وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کو مبارکباد

murad ali shah1764574495 0



کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صحافتی اتحاد اور جمہوری شعور کی عکاس ہے۔

سید مراد علی شاہ نے ڈیموکریٹک پینل کے صدر فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروقی اور خازن عمران ایوب کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ گورننگ باڈی کے نو منتخب ارکان عبدالجبار ناصر، اختر سومرو، شیم، فریال عارف، جاوید صبا، فریس عالم اور جاوید مہر کو بھی وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آزاد اور مضبوط صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے اور صحافی معاشرے میں حقائق کی ترسیل اور جمہوری اقدار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کے انتخابات نے نہ صرف جمہوری روایات کو مضبوط کیا بلکہ صحافتی برادری کے اتحاد کو بھی اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ٹیم صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل کے حل اور ادارے کی مزید بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ