پاکستان میں 7 ستمبر کو کُل چاند گرہن کا نظارہ

FB IMG 1757159762768



اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 7 ستمبر 2025 کو کُل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔ یہ نایاب منظر رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور 1 بج کر 55 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔
چاند گرہن کے دوران آسمان پر سرخ رنگ کا حسین نظارہ دیکھنے کو ملے گا جسے عام طور پر "بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان بھر میں یہ منظر کھلی آنکھ سے بآسانی دیکھا جا سکے گا، جبکہ شہری دوربین اور فلکی آلات کے ذریعے مزید واضح انداز میں اس کا مشاہدہ کر سکیں گے۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس فلکی مظاہرے کو دیکھنے کے لیے پہلے سے تیاری کریں کیونکہ یہ منظر کئی گھنٹوں تک جاری رہے گا اور دوبارہ برسوں بعد دیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ پوسٹ