پی ٹی اے نے 6 گیگا ہرٹز بینڈ میں وائی فائی استعمال کی منظوری دے دی

FB IMG 1758950704061 1



اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں جدید ترین وائرلیس ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف صارفین کو تیز ترین وائی فائی سہولت میسر آئے گی بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری میں بھی مدد ملے گی۔ 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی دستیابی کے بعد پاکستان میں وائی فائی 6 ای اور مستقبل کی وائی فائی ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کیا جا سکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں نمایاں بہتری، نیٹ ورک کی استعداد کار میں اضافہ اور جدید ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ