ابرار احمد کا ہسارنگا اسٹائل میں جشن، شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال

FB IMG 1758653354368



کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک منفرد لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب قومی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے مخصوص انداز میں سیلیبریشن کی۔ ابرار کے اس عمل پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے زور دار تالیاں بجا کر داد دی۔
ہسارنگا، جو اپنے منفرد جشن منانے کے انداز کے باعث مشہور ہیں، مسکراتے ہوئے ابرار کے ردعمل کو سراہتے رہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ خوشگوار لمحہ کھیل کی اصل روح، یعنی اسپورٹس مین اسپرٹ، کی بہترین مثال تھا۔ میچ کے بعد ابرار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سب دوستانہ ماحول کا حصہ تھا، میرا مقصد صرف کھیل میں رنگ بھرنا اور تماشائیوں کو انجوائے کروانا تھا۔‘‘
شائقین اور کرکٹ ماہرین نے اس لمحے کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ کرکٹ میں اس طرح کے مثبت رویے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ دونوں ممالک کے شائقین کے درمیان بھی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو بھی ایسی مثالوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، جہاں کھلاڑی ایک دوسرے کی کامیابیوں کا احترام کرتے ہیں اور مقابلے کو محض کھیل کے دائرے میں رکھتے ہیں۔

fb img 17586532425045664077660328570596
ابرار احمد کا ہسارنگا اسٹائل میں جشن، شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال 3

متعلقہ پوسٹ