وزیر اعظم شہباز شریف کی عرب و اسلامی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت

FB IMG 1758691530150




نیویارک (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عرب و اسلامی ممالک کے سربراہان کی اعلیٰ سطحی ملاقات میں شرکت کی۔ یہ اجلاس 23 ستمبر 2025 کو نیویارک میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کی۔
اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور اسلامی دنیا کو درپیش اہم چیلنجز، خطے میں قیامِ امن اور عالمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن قائم کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
اجلاس میں متعدد عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا

متعلقہ پوسٹ