وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں عرب اسلامی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت

FB IMG 1758696794667



نیویارک (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی ) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، فلسطین و غزہ کی انسانی بحران، عالمی امن و سلامتی اور توانائی کے مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مسلم امہ کے اتحاد اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی اپنے کردار کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو بالخصوص غزہ اور فلسطین میں جاری انسانی المیے کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
اجلاس میں سعودی عرب، ترکی، اردن، مصر اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے متفقہ حکمت عملی اپنائیں گے اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں متحرک کریں گے۔
اجلاس کے بعد پاکستانی وفد نے کہا کہ یہ میٹنگ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئی ہے، کیونکہ اس نے مسلم دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا

fb img 17586968008484324209861267514560
وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں عرب اسلامی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت 3

متعلقہ پوسٹ