کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے نئی بلند ترین سطح حاصل کرلی ہے۔ پیر کے روز فی تولہ سونا 25 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 21 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 858 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اس غیر معمولی اضافہ کا باعث بنے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں سرمایہ کار دیگر شعبوں کے بجائے قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھ رہے ہیں، جس سے طلب اور قیمتیں دونوں بڑھ رہی ہیں۔
صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔