غزہ امن معاہدے کے قریب: صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

FB IMG 1759174092522 1



واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا غزہ امن معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایک فیلڈ مارشل نے اُن کے 20 نکاتی امن منصوبے سے اتفاق کیا ہے، جبکہ نیتن یاہو نے بھی اس منصوبے کو تسلیم کر لیا ہے۔ اُن کے بقول "یہ انسانی تہذیب کی تاریخ کے سب سے عظیم دنوں میں سے ایک ہے۔”
ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طے پانے والے منصوبے کے تحت فریقین اسرائیلی انخلا کے لیے ایک متفقہ ٹائم لائن طے کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ نیتن یاہو کے ساتھ ایران سے متعلق معاہدہ بھی طے پا گیا ہے، جبکہ عرب اور مسلم ممالک نے حماس کو غیر مسلح کرنے کا عہد کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ