ایران نے اسرائیل کے دو اہم جاسوسوں کو پھانسی دے دی، حساس منصوبوں تک رسائی کا الزام

FB IMG 1759143646578



تہران : ایران نے آج صبح اسرائیل کے لیے سرگرم دو جاسوسوں کو سزائے موت دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق دونوں افراد پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور حساس معلومات صیہونی خفیہ اداروں کو فراہم کرنے کے سنگین الزامات ثابت ہوئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق پھانسی پانے والوں میں ایک جاسوس ڈیٹا بیس ٹیکنالوجی کا ماہر تھا، جس نے ایک نالج بیسڈ کمپنی میں ملازمت اختیار کر کے ایران کے حساس اور مواصلاتی منصوبوں تک رسائی حاصل کی۔ حکام کے بقول اس رسائی کے ذریعے اسرائیل کو انتہائی خفیہ معلومات فراہم کی گئیں۔
دوسرے جاسوس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو شواہد اور اعترافی بیانات کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی، جو آج علی الصبح نافذ کر دی گئی۔
ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس نے اس کارروائی کو ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دشمن کے نیٹ ورکس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور اسرائیلی مداخلت کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا

متعلقہ پوسٹ