اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑیاں ضبط کرنے اور ڈرائیوروں کی گرفتاری سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ محض لائسنس نہ ہونے کی بنیاد پر شہریوں کو گرفتار نہ کیا جائے اور نہ ہی ان کی گاڑیاں ضبط کی جائیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر صرف چالان کیا جا سکتا ہے، تاہم گرفتاری یا گاڑی کی ضبطگی شہریوں کے آئینی بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
یہ فیصلہ شہریوں کی جانب سے ٹریفک پولیس کے سخت اقدامات کے خلاف دائر درخواست پر سنایا گیا، جس میں درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ معمولی خلاف ورزیوں پر پولیس کی جانب سے گرفتاری اور گاڑی ضبط کرنا غیر قانونی اور عوام کے لیے تکلیف دہ عمل ہے

