خودکش حملہ ناکام ،چار خوارجی ہلاک، سیکیورٹی فورسز سالم برقرار

FB IMG 1760686751662



میر علی (17 اکتوبر 2025، خصوصی نمائندہ) — شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کی سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس کے نتیجے میں چار خوارجی موقع پر ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق ایک خوارجی نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی بیرونی دیوار سے ٹکرانی کی کوشش کی جس کے فوراً بعد گاڑی میں موجود بارود پھٹ گیا۔ فوراًَ اس کے بعد تین دیگر خوارجی کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے مگر سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے باعث تینوں کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور حملہ آوروں کے چاروں ہلاک ہونے کی اطلاع دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الحمدللہ سیکیورٹی فورسز بالکل محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ محض پچھلے دو دنوں میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا جا چکا ہے
سیکیورٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے “آخری خوارجی کے خاتمے تک” سختی سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور شناسائی کے بارے میں حکام کی جانب سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ پوسٹ