پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق "دوستارم-5” کا آغاز

FB IMG 1760686205619



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشتگردی تربیتی مشق "دوستارم-5” کا آغاز ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا، عسکری تجربات کا تبادلہ کرنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان باقاعدگی سے ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں کے ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرتا ہے تاکہ آپریشنل تیاری میں بہتری، دفاعی تعاون میں اضافہ اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں پاکستان کو اپنے انسدادِ دہشتگردی کے تجربات شیئر کرنے، علاقائی اتحاد کو مضبوط بنانے اور ایک متوازن و ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا کردار اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ