وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے نیل ہاکنز کی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دیے گئے تعاون اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تجارت، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔