جرمنی کے شہر میونخ میں دھماکوں کی آوازیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات

FB IMG 1759307983356 2



میونخ (وائس آف جرمنی) جرمنی کے شہر میونخ میں دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دینے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف حصوں میں بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہریوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ابھی تک دھماکوں کی نوعیت اور وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ پوسٹ