نوشکی: پاک فوج نے افغانستان کی جانب سے ہونے والی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افغان طالبان فورسز کے ٹھکانوں پر بھرپور کارروائی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی 12 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی، جس میں پاک فوج نے افغانستان کی حدود میں تقریباً تین کلومیٹر اندر واقع غزنالی پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارروائی کے بعد غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق افغان طالبان فورسز جوابی حملے میں اپنی پوسٹ اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئیں۔
فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک سرحد پار طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 21 افغان طالبان پوسٹیں عارضی طور پر پاکستانی فورسز کے قبضے میں ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے کئی تربیتی کیمپ ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔
انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق کارروائیوں میں 200 سے زائد طالبان اور ان کے معاون دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔