ابوظہبی – بھارت سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ ہونہار بچی عتیقہ میر نے متحدہ عرب امارات میں شاندار کامیابی حاصل کر کے کم عمری میں تاریخ رقم کر دی۔ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور قابلیت کے باعث انہوں نے بین الاقوامی سطح پر منفرد مقام بنایا۔
مقامی میڈیا کے مطابق عتیقہ میر کے اس کارنامے نے نہ صرف بھارت بلکہ جنوبی ایشیائی برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کی کامیابی پر یو اے ای میں مقیم بھارتی کمیونٹی، تعلیمی اداروں اور سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عتیقہ میر کی کامیابی نئی نسل کے لیے تحریک اور امید کی کرن ہے۔ کم عمری میں ایسا کارنامہ انجام دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ صلاحیت اور لگن عمر کی محتاج نہیں۔