ویٹیکن: ’’گریس آف دی ورلڈ‘‘ کنسرٹ، آسمان ڈرونز کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

IMG 20250916 WA0683


ویٹیکن سٹی – تاریخی ویٹیکن سٹی میں ’’گریس آف دی ورلڈ‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں موسیقی اور جدید ٹیکنالوجی کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملا۔
ہزاروں شرکاء اس وقت پرجوش ہو اٹھے جب سیکڑوں ڈرونز نے ہم آہنگ پرواز کے ذریعے آسمان پر روشنیوں سے دلکش مناظر تخلیق کیے اور پورے ماحول کو جگمگا دیا۔ کنسرٹ کے دوران موسیقی اور ڈرون لائٹ شو نے روح پرور فضاء پیدا کر دی جس نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔
تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے فنکاروں اور شائقین نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس کنسرٹ کا مقصد عالمی امن، یکجہتی اور ثقافتی ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا نے اس منفرد تقریب کو ’’ایمان، فن اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج‘‘ قرار دیتے ہوئے ویٹیکن سٹی کے اس تجربے کو یادگار لمحہ قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ