افغانستان زلزلہ: عالمی امداد کے بغیر سرما میں متاثرین کا زندہ رہنا مشکل، یو این

IMG 20250916 WA0682



کابل – اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ لاکھوں افراد کے لیے عالمی امداد کے بغیر آنے والے سخت موسمِ سرما میں زندہ رہنا نہایت دشوار ہو جائے گا۔
یو این او سی ایچ اے (UNOCHA) کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھر منہدم ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے یا خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ خوراک، ادویات اور گرم کپڑوں کی شدید کمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
امدادی اداروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر مالی اور انسانی امداد فراہم کی جائے تاکہ نہ صرف متاثرین کو پناہ گاہیں فراہم کی جا سکیں بلکہ برفباری اور یخ بستہ موسم کے دوران ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ زلزلے میں درجنوں ہلاکتیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ