اسلام آباد: لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ 2022 کے توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے عمران اسمٰعیل کو تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں طلبی پر پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔ کیس کی سماعت کل 24 جولائی کو ہو گی، جبکہ عمران خان اور زرتاج گل پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ