فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا

news 1764958645 6364



news 1764958645 6364

(ویب ڈیسک ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو  اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کی تقریب میں فیفا امن ایوارڈ سے نوازا گیا،واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو  نے امن ایوارڈ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فیفا کی جانب سےگزشتہ ماہ اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ فیفا نے کہا تھا کہ ایوارڈ ان کو دیا جائے گا جنہوں نے امن کیلئے غیرمعمولی کوششیں کی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ