بھارت کا روسی شہریوں کیلئے مفت ویزے کا اعلان

news 1764992916 2598



news 1764992916 2598

(ویب ڈیسک)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا،  روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم مودی نے اعلان کیا کہ جلد ہی روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی دورے پر آئے روسی صدر پیوٹن کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیاگیا۔

بھارت کا روس سے مزید ایس 400 میزائل سسٹم حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا، بھارت اپنے روسی ساختہ ایس یو 30 جنگی جہاز بھی اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ فار جسٹس نے بھارت کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا،ٹرمپ کو خط

بھارت اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 68 ارب ڈالر ہے اور بھارت 2030 تک اسے بڑھا کر  100  ارب ڈالر کرنا چاہتا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ