زمین کے تنازعہ پر قتل و اقدامِ قتل، تھانہ نشاط آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چار ملزمان گرفتار

1000444757 2
زمین کے تنازعہ پر قتل و اقدامِ قتل، تھانہ نشاط آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چار ملزمان گرفتار 2

زمین کے تنازعہ پر قتل و اقدامِ قتل، تھانہ نشاط آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چار ملزمان گرفتار

سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی واضح ہدایت پر تھانہ نشاط آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے سنگین مقدمہ میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرتے ہوئے عبدالرحمان نامی شہری کو قتل جبکہ عدنان کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے اور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد سب انسپکٹر ساجد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ معلومات اور جدید تفتیشی تکنیک کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فرحان، شہباز، حمزہ اور سلیمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ میں قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واضح کیا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاری عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ پوسٹ