وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری سے نوازا گیا

FB IMG 1759820695985



کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا (IIUM) کی جانب سے قیادت اور طرزِ حکمرانی (Leadership and Governance) کے شعبے میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز پاہانگ کی ملکہ اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آئینی سربراہ ہرمیجسٹی تونکو عزیزہ امینہ مائمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو ایک پروقار تقریب کے دوران عطا کیا۔
تقریب میں یونیورسٹی کے ریکٹر، اساتذہ، طلبہ، ملائیشیا کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کو پاکستان اور اس کے عوام کے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور نوجوانوں کی قیادت کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، اور پاکستان تعلیم کے شعبے میں ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی، معاشی اور سائنسی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعظم کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

fb img 1759820680029334817310566563116
وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری سے نوازا گیا 3

متعلقہ پوسٹ