ریاض میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے سعودی وزیرِ صحت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور انسدادِ پولیو مہمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان صحت عامہ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے صحت کے مختلف منصوبوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب صحت کے شعبے میں مشترکہ منصوبے اور تکنیکی تعاون بڑھا کر عوامی فلاح و بہبود کے مشترکہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔


