فرینکفرٹ وائس آف جرمنی نیوز
جرمنی کے شمال مغرب میں ہالینڈ کے باڈر کے قریب 54 ہزار آبادی کا انتہائی خوبصورت شہر
Nord Horn اوقع ہے جہاں 1985 سے واحد پاکستانی فیملی اشتیاق احمد رہائش رکھتی ہے ۔ 6 ستمبر کو اس شہر میں مسلمانوں کی پہلی عبادت گا مسجد صادق کا افتتاح جرمن نو مسلم عبد اللہ واگس ہاوزر کے ہاتھوں عمل میں ایا ۔ آپ نے افتتاحی تختی کی رونمائی کی اور پر سوز اجتماعی دعا کروائی جس میں جرمنی کے مختلف شہروں سے اے ہوے دو سو احباب و خواتین شامل ہوے ۔ مسجد کے اندر داخل ہو کر نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئی جس کی امامت کے فرائض مولانا مبارک احمد تنویر نے سر انجام دئیے ۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں تعمیر کے مختلف مراحل پر مشتمل ویڈیو فلم بھی دکھائی گئی ۔ اس مسجد کو زیادہ تر اپنی مدد آپ کے تحت پاکستانیوں نے تعمیر کیا گیا ہے ۔

مسجد کی چھت ، مینار اور جہاں ضروری ہوا وہاں تعمیراتی کمپنی سے مدد لی گئی ۔ڈائزائن البانیہ کے دوست مصطفےLjaic نے بنایا اور بلڈنگ کے تمام دروازے ترکی کے
دوست Oziemic Hassan نے لگاکر دئیے ۔ مسجد کا پلاٹ 1600 Sqm ہے جس میں 530 sqm پر مسجد تعمیر کی گئی ہے جس میں مردوں اور خواتین کے نماز پڑھنے کے لئے دو ہال شامل ہیں جہاں بیک وقت 150 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ وضو کچن اور دفاتر امام کی رہائش کا ایریا علیحدہ سے بنایا گیا ہے ۔ شہر میں رہائش پزیر واحد پاکستانی فیملی کے سربراہ اشتیاق احمد نے وائس آف جرمنی کے نمائندے کو بتایا کہ جب مسجد شروع کی تواس علاقے 25 پاکستانی تھے اب تعمیر کے دوران بچوں والی کئی فیملیاں Nord Horn علاقہ میں انا شروع ہو گئی ہیں اور اب ہم اس علاقہ میں 75 پاکستانی ہیں
مسجد صادق کی تعمیر پر 8 لاکھ یورو خرچ آیا جو دو مخیر پاکستانی دوستوں عبدالحلیم احمد اور منصور احمد نے ادا کیا ہے ۔ منصور صاحب کا تعلق جرمنی کے ساحلی شہر Kiel سے ہے لیکن انہوں نے عبدالحلیم احمد کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔


