وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ’کینسر پیشنٹ کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، کینسر اور دل کے مریضوں کا مکمل علاج سرکاری خرچ پر ہوگا

FB IMG 1765267368809



لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی عوامی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ کینسر پیشنٹ کارڈ کے اجرا کے لیے ایک جامع اور شفاف نظام تشکیل دیا جائے تاکہ مستحق مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتیں بلا تاخیر فراہم کی جاسکیں۔ منصوبے کے تحت علاج، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ اور سرجری سمیت تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام صوبے میں علاج معالجے کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا، جس سے غریب اور متوسط طبقے کے ہزاروں مریضوں کو شدید مالی بوجھ سے نجات ملے گی
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہیں اور پنجاب حکومت ہر شہری کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

متعلقہ پوسٹ