نو مئی کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد سمیت دیگر کو 10, 10 سال قید کی سزا

390866 983042983


لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے جمعے کو نو مئی جی او آر گیٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت مکمل ہونے پر گذشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

لاہور کے تھانہ ریس کورس میں درج اس مقدمے میں کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے پر شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت کل 21 افراد پر توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلانے کا الزام ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد نو مئی، 2023 کو پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کیا تھا۔

اس دوران پرتشدد واقعات سامنے آئے اور کور کمانڈر لاہور ہاؤس، جی ایچ کیو راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں حساس اور فوجی مقامات پر توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہوئے تھے۔

ان مقدمات میں پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنما جیل  میں بند اور متعدد اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین کو بھی سزائیں ملنے پر نااہل قرار دیا جا چکا ہے، لیکن شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے تیسرے مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے اس مقدمے کے 25 ملزمان کا چالان جمع کروایا تھا اور چار ملزمان دوران ٹرائل اشتہاری قرار دیے گئے۔

مقدمے میں مجموعی طور پر 56 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سکیورٹی کیمرے توڑے، ملزمان نے پولیس کی وائرلیس اور جی او آر (سرکاری افسران کی رہائش گاہیں) گیٹ کے شیشے بھی توڑے۔

ایف آئی ار میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی زیر قیادت مشتعل ہجوم نے حملہ کیا۔

حماد اظہر کو عدالت پیش نہ ہونے پر پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ