ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی

IMG 20251220 WA2023


تہران — ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے، جس کی تصدیق ایرانی حکام نے کی ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سزا پانے والے شخص کی شناخت اغیل کشاورز کے نام سے کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسے گشت پر مامور فوجیوں نے اُس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ایک حساس فوجی ہیڈکوارٹر کی تصاویر بنا رہا تھا۔
ایرانی عدالتی حکام کے مطابق، تحقیقات کے دوران ملزم پر غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے روابط اور حساس معلومات اکٹھی کرنے کے الزامات ثابت ہوئے، جس کے بعد عدالت نے اسے سزائے موت سنائی۔
ایران میں قومی سلامتی سے متعلق مقدمات میں سزاؤں پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے، تاہم ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ ریاستی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ