مولانا فضل الرحمن کل لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کریں گے

IMG 20251220 WA2024


کراچی — جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کل کراچی کے علاقے لیاری میں منعقد ہونے والی تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق، کانفرنس میں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی بھی خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ دینی مدارس کے منتظمین، علما اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مولوی عثمان پارک میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
کانفرنس میں دینی مدارس کے تحفظ، ان کے کردار اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، جبکہ مقررین قومی سطح پر دینی اداروں کے حوالے سے پالیسی اور قانون سازی کے پہلوؤں پر بھی اظہارِ خیال کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ