پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر فرقان احمد کی عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور امریکہ میں ہونے والے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں دو برانز میڈل جیتنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔فرقان احمد نے کریکو رومن اور فری ریسلنگ مقابلوں میں امریکہ اور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دی۔ ان مقابلوں میں 80 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شریک تھے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ