فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا عزم

FB IMG 1763106450130 1



اسلام آباد: پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیرِ دفاع نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری تعاون، خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
تاجک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ عسکری اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک-تاجک دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دے کر علاقائی استحکام کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ