جسٹس امین الدین خان نے پہلے آئینی عدالت کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

FB IMG 1763103149905

اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان نے پاکستان کی نئی قائم ہونے والی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، ججز، قانونی ماہرین اور دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔ نئے چیف جسٹس کی تقرری کو ملکی عدالتی ڈھانچے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد آئینی معاملات کی فوری اور مؤثر سماعت کو یقینی بنانا ہے۔جسٹس امین الدین خان آئینی عدالت کی سربراہی بطور پہلے چیف جسٹس سنبھالنے کے بعد اب عدالت کی تشکیل، مقدمات کی ترجیحات اور عدالتی طریقہ کار وضع کرنے میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ