پی ایس ایل 11؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کو شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز.webp


پی ایس ایل 11؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کو شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 26 واں مقابلہ کراچی میں کھیلا گیا جس میں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں کوئٹہ نے مقررہ ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریلی روسو 60 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ حسن نواز نے بھی 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ لاہور کے سکندر رضا، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں لاہور قلندرز کے حسیب اللہ خان نے 33 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جب کہ اسامہ میر 22، فخرزمان 20 اور اسد اللہ شفیق 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان اور عثمان طارق نے 3،3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ الزری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور ثاقب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ