عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی منظوری دے دی

IMG 20251220 WA2112


اسلام آباد، پاکستان — عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔
عالمی بینک کے مطابق یہ منصوبہ میکرو اکنامک استحکام اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ہے، اور مجموعی طور پر پروگرام کے تحت 1.35 ارب ڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت 600 ملین ڈالر وفاقی حکومت کے لیے اور 100 ملین ڈالر سندھ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ عالمی بینک نے واضح کیا کہ فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کے حصول سے مشروط ہوگی، تاکہ سرمایہ کاری کے مثبت اثرات یقینی بنائے جا سکیں۔

متعلقہ پوسٹ