اسلام آباد:
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی فہرست تیار کر لی ہے، جس میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق نان فائلرز کے خلاف یہ کارروائی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور دستاویزی معیشت کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہے۔ نوٹسز کے ذریعے متعلقہ افراد سے آمدن، اثاثہ جات اور مالی لین دین کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عدم تعمیل کی صورت میں قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جبکہ فائلنگ مکمل کرنے والوں کو مقررہ مدت میں وضاحت اور دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کے تحت نان فائلرز کی نشاندہی اور فائلنگ کو یقینی بنانے کا عمل جاری رہے گا۔

