مری:
ضلعی انتظامیہ نے مری میں مال روڈ پر منچلوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
ڈی پی او مری کے مطابق 25 دسمبر اور نیو ایئر کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سیاحوں اور فیملیز کو پُرامن اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق بیچلر ٹورسٹ مال روڈ کے بجائے گلیات اور مری کے دیگر تفریحی مقامات کا رخ کر سکتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

