مولانا فضل الرحمان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری، سرسید یونیورسٹی کراچی کا اعزاز

IMG 20251222 WA2439


کراچی:
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔ یہ اعزاز سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی کی جانب سے ان کی سیاسی یکجہتی، جمہوری کردار اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
ڈگری دینے کی تقریب میں گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کو اعزازی سند پیش کی۔ اس موقع پر جامعہ کے اعلیٰ حکام، اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اعزازی ڈگری کے اعلان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاست میں مفاہمت، پارلیمانی اقدار کے فروغ اور امتِ مسلمہ کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں مثالی کردار ادا کیا، جس کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اسے تعلیم، جمہوریت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد کا اعتراف سمجھتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ